3ہزار29خواجہ سراووٹرزکیلئے الگ پولنگ سٹیشن نہ بنائے جاسکے

لاہور(امت نیوز) خواجہ سرا مرد پولنگ سٹیشن میں جائیں گے یا خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے؟ خواجہ سرائوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے الگ پولنگ اسٹیشن نہیں بنائے جا سکے۔ ملک بھر میں خواجہ سراوں ووٹرز کی تعداد3029ہے، پنجاب میں خواجہ سرائوں ووٹرز کی تعداد 2200 ہے، 2018کی نسبت رجسٹرڈ ووٹرز خواجہ سرائوں کی تعداد میں 11سو 16 کا اضافہ ہوا، اس وقت سب سے زیادہ خواجہ سرا رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پنجاب میں ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواجہ سراووٹرز کے اندارج کےلئے فارم 21 پر الگ خانہ بنایا گیا ہے۔ خواجہ سراوں نے الگ پولنگ سٹیشنز بنانے کا مطالبہ کر دیا۔