بینونی: انڈر-19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 48.5 اوورز میں 179 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، شاہ زیب خان نے 30 گیندوں پر محض 4 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4 اور ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 جبکہ علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
اذان اویس اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 55 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 52 کے انفرادی اسکور پر اذان جبکہ عرفات بھی 52 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کے علاوہ کوئی پاکستان خاطر خواہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرکر نے 6 جبکہ اے وِڈلر، مہلی بیئرڈمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔