APP30-221123 QUETTA: November 22 – Balochistan Caretaker Information Minister Jan Achakzai addressing press conference at Quetta Press Club. APP/MNN/MAF/TZD/ZID

اہل بلوچستان نےدہشتگردی کاایجنڈا مستردکردیا،جان اچکزئی

کوئٹہ (امت نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں، عوام نے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، بلوچستان کے عوام نے ہندوستان کا دہشتگردی ایجنڈا مسترد کردیا، اہل بلوچستان نے بھارتی آلہ کاروں کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے کے منصوبے کو نیست و نابود کردیا، خوف و ہراس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے، اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، عوام کا نظام پر اعتماد پختہ ہے، عوام نے بڑی تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیکر دہشت گردوں کو واضح پیغام دے دیا کہ عوام دہشتگردی کے خلاف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں کا ٹرن آئوٹ نظام پر انکا اعتماد ہے، دہشتگردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ، بیرونی آقائوں کی خوشنودی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف عوام نے فیصلہ سنا دیا، جان اچکزئی نے کہا کہ فورسز کی انتھک محنت اور قربانیوں کی وجہ سے عام انتخابات کا پر امن عمل پایہ تکمیل کو پہنچا۔