بھارت (اُمت نیوز)سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ حکومتی سفارش پر کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ حکومتی سفارش پر کریں گے، ایک سال میں حالات بدل سکتے ہیں۔
جے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں سارے میچ جیتنے کے بعد فائنل مقابلہ ہار گئے لیکن اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم فائنل جیت کر ٹرافی وطن لائیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے برس فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔