ابو ظہبی: بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، گرین شرٹس سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے فاتح حاصل کی۔
بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا، متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راو نے 61 اور وینکیٹیشورا راو نے 49 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ میچ میں مطیع اللّٰہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بعدازاں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے میچ جیت لیا۔
پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔