لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے 3 رکنی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ملاقات شام 4 بجے لاہور میں ہوگی۔
ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔ ن لیگ کی کمیٹی شہباز شریف کو معاملات پر بریفنگ دے گی۔