‘ جیل کا ڈاکٹر کہیں میرے دانت ہی نہ نکال دے ‘ عمران خان

دانت کا چیک اپ کروانا ہے،7 مہینے ہو گئے ایک بار بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا،جج سے مکالمہ

February 23, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: احتساب عدالت میں 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڑھائی ہفتے کے بعد عدالت میں ملاقات ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان نے عدالت سے استدعا کی میں نے دانتوں کے ڈاکٹر کو چیک اپ کروانا ہے ، جس پر جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں آپ ان سے چیک اپ کروا لیں ، عمران خان نے روسٹر م پر آتے ہوئے کہا کہ 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے،7 مہینے ہو گئے ایک بار بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا، جیل کا ڈاکٹر کہیں میرے دانت ہی نہ نکال دے ۔

جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست دیدیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں ۔