امریکا(اُمت نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے۔
ترجمان نے کہاکہ انتخابات میں بےضابطگیوں کی رپورٹس کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، دھاندلی کے الزامات جتنا جلد ہوسکے نمٹائے جانے چاہئیں۔
ترجمان میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبصرے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر ابھی رپورٹس نہیں دیکھیں، اس معاملے پر جواب بعد میں دوں گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پراہم پیش رفت ہوئی ہے، کابینہ توانائی کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی جبکہ لائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سے کیا جائے گا۔
حکومت نے اس سلسلے میں رقم کی فراہمی کا انتظام بھی کر لیا ہے۔