سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزام پر 7 افراد کے سر قلم

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب میں دہشت گردی کے مرتکب 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق مجرمان دہشت گرد تنظیمیں قائم کرنے اور ان کی مالی معاونت میں ملوث تھے، مذکورہ افراد کے دہشت گردی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام منگل کے روز سر قلم کر دیئے گئے۔

سزائے موت پانے والے ان 7 افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان کے نام اور لقب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سعودی شہری تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان 7 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں 29 ملزمان کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

سعودی عرب میں مارچ 2022ء میں ایک ہی روز 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسی سال سعودی عرب میں کل 196 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد ہوا تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سرکاری اعلانات کے مطابق مملکت میں گزشتہ برس (2023ء میں) 170 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔