فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ارکان سے حلف لیا۔

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کررہے ہیں۔

اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہدا اور زخنیوں کی صحت یابی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 58 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، زمرک خان اچکزئی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

سرفراز بگٹی، نواب ثناء اللہ اور جام کمال تقریب حلف برداری میں موجود نہیں تھے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر کے لیے ن لیگ کی راحیلہ درانی کے نام پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔