لاہور (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے، شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ دارایاں سنبھال سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے، کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہے، یہ ٹی 20 سیریز اپریل میں شیڈول ہے۔