پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں: امریکا

 

واشنگٹن (اُمت نیوز) امریکا کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر نریندر مودی کے مبارکبادی پیغام کا خیر مقدم کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پر امن بات چیت کا خیر مقدم کریں گے، بات چیت کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں، امریکا بھارتی وزیر اعظم کی محمد شہباز شریف کو مبارک باد کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔