12مارچ کو حسن اور حسین نوازعدالت پیش ہو جائیں گے، فائل فوٹو

نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق مطابق  احتساب عدالت میں حسن اور حسین نوازکی العزیزیہ ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت  میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر، عثمان مسعود اور سہیل عارف بھی احتساب عدالت تھے ۔

احتساب عدالت نے7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا،قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ 12مارچ کو حسن اور حسین نوازعدالت پیش ہو جائیں گے،احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا گیاہے۔