مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے، فائل فوٹو
مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے، فائل فوٹو

یکم رمضان المبارک کو تمام بینک بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کےلیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰةکی کٹوتی کیلیے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰةکی کٹوتی کے لیے ”بینک تعطیل“ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے دفتر میں حاضر ہوں گے۔