کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے سیوریج کی لائن دھنس گئی۔
واٹر کارپوریشن کے انجینئر اسد اللہ خان نے رات گئے متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو انکے ہمراہ تھے۔
انھوں نے متاثرہ لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
چیف انجینئر کے مطابق متاثرہ لائن کا کام اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔