اسرائیلی ادکارہ نے ٹی وی پر اعترافات کر لیے،لائیو ہونے کا پتہ چلنے پر خوف سے کانپ گئی

چیلی گولڈن برگ نے لائیو ہونے کا علم ہونے پر انٹرویو ختم کیا، بعد ازاں اپنے بیان پر معذرت کرلی

October 29, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی ادکارہ نے ٹی وی پر اعترافات کر لیے، لائیو ہونے کا پتہ چلنے پر خوف سے کانپ گئی

معروف اسرائیلی اداکارہ چیلی گولڈن برگ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں اب اسرائیلی ہونے پر فخر نہیں رہا، تاہم جب انہیں احساس ہوا کہ وہ براہِ راست نشریات میں ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق چیلی گولڈن برگ نے انٹرویو ختم کردیا اور میزبانوں کو اس بات سے آگاہ نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ پروگرام براہِ راست نشر ہو رہا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ دوبارہ واپس آئیں اور اپنے بیان پر معذرت کی۔