غزہ: اسرائیلی فوج کی خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ؛11 شہید،105 زخمی ہوگئے،
عرب میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ رفح میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونرا کے اہلکار سمیت 5 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔
رفح میں ہی ایک اور مقام پر خوراک کے لیے قطار بنائے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس میں 6 فلسطینی شہید اور 82 زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث 23 لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جو خوراک اور روز مرہ کی بنیادی چیزوں کے لیے امدادی اداروں کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔