صدقہ، فطرہ کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے،کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے ہے، فائل فوٹو
صدقہ، فطرہ کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے،کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے ہے، فائل فوٹو

کم سے کم فطرانہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟حکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد:  پاکستان شریعہ بورڈ کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے رواں رمضان میں فطرہ نے اور فدیہ کی کم سے کم رقم مقرر کرتے ہوئے اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شریعہ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس سال کم سے کم صدقہ، فطرہ کی رقم 300 روپے فی کس ہو گی جو2کلو گندم کے آٹے کی قیمت کے برابر ہے جبکہ بیماری کے باعث روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی فی کس 300 روپے ہو گا۔

صدقہ، فطرہ کی رقم جو کے حساب سے کم از کم 600 روپے ، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے جبکہ کشمش کے تناسب سے 4400 روپے ہو گا۔

بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم ازکم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔