آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے پی آئی اے و حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو رہا ہے۔ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو رہا ہے۔

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے جائزے پر مذاکرات اٹھارہ مارچ تک جاری رہیں گے۔وفود کی سطح پر مذاکرات کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارتوں کے دورے بھی کرے گا، جب کہ وزیر خزانہ، وزیر توانائی، گورنراسٹیٹ بینک سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے پاکستان اہداف پورا کرچکا۔

مذاکرات کے دوسرے دور کیلیے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کرلیا گیا۔

دستاویزکے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلیے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کے ساتھ بارہ فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہوگا۔

کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کےعلاوہ ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن، ریونیو پرایف بی آر کے وفد کےساتھ مذاکرات ہوں گے۔