جاں بحق ہونے والے اہل کار کی شناخت 38 سالہ شبیر احمد ولد محمد رفیق احمد کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والے اہل کار کی شناخت 38 سالہ شبیر احمد ولد محمد رفیق احمد کے نام سے کی گئی، فائل فوٹو

سبی میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

سبی میں ڈی ایس پی میر خالد زمان مری کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نیتیجے میں ڈی ایس پی میرخالد زمان مری شہید ہو گئے۔

سبی میں افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں حملہ آوروں نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خالد زمان کو چھ گولیاں لگی ڈی ایس پی خالد زمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، حملہ آور واقعے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا۔