سعودی عرب (اُمت نیوز)بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآنِ کریم سُن کر حفظ کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حافظ سلمان بن صابر المرغلانی نے کہا ہے کہ قرآنِ کریم کو سن کر5 برس میں مکمل حفظ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے نابینا حافظ و قاری سلمان المرغلانی نے بتایا کہ قرآنِ کریم کو حفظ کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ 9 سال کی عمر سے قرآن کی تعلیم کا آغاز کیا، والد آیات پڑھا کرتے اور میں ان سے سن کر یاد کرنے کی کوشش کرتا تھا، والد سے سن کر ان آیات کو متعدد بار پڑھتا اور اس طرح مجھے وہ آیات یاد ہوجاتیں تو وہ والد کو سناتا۔
حافظ المرغلانی نے بتایا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میری زندگی بہت آسان ہوگئی ہے، میں اللّٰہ کی کتاب حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی باآسانی حاصل کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے مراحل بھی بہت آسان ہوگئے اور مجھ پر ہر دروازہ کھلتا گیا