نوشہرہ ،موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی پر گولیاں لگیں۔خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی

March 17, 2024 · قومی

نوشہرہ(اُمت نیوز) نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ کے مقام پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی پر گولیاں لگیں۔خوش قسمتی سے فائرنگ سے موٹروے پولیس محفوظ رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔