سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

وزیراعظم نے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔

March 17, 2024 · اہم خبریں, قومی
صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے، فائل فوٹو

صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے، فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔

وزیراعظم نے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔

صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔