اویس لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا

مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے کر اویس لغاری کو سونپا گیا۔

March 17, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اویس لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر پاورڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اویس لغاری کا قلمدان تبدیل کر دیا، مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے کر اویس لغاری کو سونپا گیا ہے ۔ مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی چارج تھا۔