پارلیمنٹ کے فورم کے استعمال کی تجویز اسپیکر ایاز صادق نے دی۔ فائل فوٹو
پارلیمنٹ کے فورم کے استعمال کی تجویز اسپیکر ایاز صادق نے دی۔ فائل فوٹو

اسپیکر ہاؤس کے 40 ملازمین کفایت شعاری کی بھینٹ چڑھ گئے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیے ، ان کاکہنا ہے کہ  قومی اسمبلی میں زیادہ اہلکار نہیں چاہیے، سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔

ذرائع کا بتاناہے کہ ایاز صادق نے 6 سیکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔