فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے رہنما عبد الحفیظ بجارانی حادثے میں جاں بحق

رحیم یار خان: خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔