اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے جبکہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔