ڈی آئی خان, گاڑی میں خودکش دھماکا، 2افراد جاں بحق,22 زخمی

خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

March 21, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: دھماکا تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطباق خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش گاڑی میں دھماکا خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔