پشاور: الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ انتخابات کےلیے نااہل قرار دیدیا۔
نجی ٹی کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلیے پی ٹی آئی امیدوار مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل خارج کر دی۔
جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی بھی اشتہاری ہے، وکیل مراد سعید نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس داخل ہی اسی لیے کیا کہ مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جب آپ پاور میں ہوتے ہیں تو آپ کا کیا رول ہوتا ہے، آپ راہداری حفاظتی ضمانت لے سکتے،جس پر وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ پاور میں آتے ہی سب مقدمات ختم ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب وکیل اعتراض کنندہ کا موقف تھا کہ اشتہاری کے حوالے سے مختلف عدالتوں کے فیصلے موجود ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، انھوں نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکائونٹ کا ذکر بھی نہیں کیا۔