سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اجلاس کے دوران سینیٹ کی خواتین نشست، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نشست پر 2 اپریل کو ہونے والے انتخاب بارے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

March 28, 2024 · اہم خبریں, قومی

لاہور (اُمت نیوز) سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی زیرصدارت آج شام اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔

اجلاس کے دوران سینیٹ کی خواتین نشست، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نشست پر 2 اپریل کو ہونے والے انتخاب بارے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں مختلف گروپس تشکیل دے کر پارٹی ارکان اسمبلی کو ذمہ داریاں بھی دی جائیں گی۔