ٹوکیو (اُمت نیوز) جاپان میں فوڈ سپلیمنٹس کھانے سے 5 افراد ہلاک، متعدد بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان فوڈ سپلیمنٹس کے اجزا میں بینیکوجی نام کی ایک پھپھوندی شامل ہے جو مبینہ طور پانچ افراد کی موت اور 125افراد کی بیماری کی وجہ بنی ۔
جاپانی میڈیا کے مطابق صحت کے شعبے سے منسلک تقریبا ایک درجن کے قریب اہلکاروں نے کوبایشی فارماسیوٹیکل کمپنی کے اوساکا پلانٹ پر چھاپہ مارا۔
اس کمپنی کے جس سپلیمنٹ کے بارے میں جانچ پڑتال کی جارہی ہے وہ ایک گلابی رنگ کی گولی ہے، جسے بینیکوجی کولیسٹ ہیلپ کے نام سے جانا جاتا ہے، کمپنی کے مطابق یہ گولی انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے، اس گولی کے اہم اجزا میں ایک لال رنگ کی پھپھوندی شامل ہے جس کا نام بینیکوجی بتایا جارہا ہے۔
متعلقہ کمپنی کا کہنا یہ ہے کہ انہیں ہلاکتوں اور بیماری کی وجہ کے متعلق ابھی کوئی علم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سپلیمنٹ کے سائیڈ افیکٹس میں گردوں کا فیل ہونا بھی شامل ہے، کمپنی کے مطابق وہ فی الحال جاپان کی حکومت کی مدد سے دوا کے مضر اثرات کی بابت چھان بین کرنے میں مصروف ہیں۔