اسلام آباد (اُمت نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کے اقدامات کیلئے پرعزم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔