ایران پر حملے کی مخالفت،نیتن یاہو کا اسرائیلی آرمی چیف کو برطرف کرنے پر غور
موساد کے بعض سینئر حکام نے بھی حملے کے وقت اور انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایران پر حملے کی مخالفت،نیتن یاہو کا اسرائیلی آرمی چیف کو برطرف کرنے پر غور
تل ابیب: ایران پر حملے کے معاملے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے آرمی چیف ایال زمیر کو عہدے سے ہٹانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اگر نیتن یاہو انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوگئے تو وہ ایال زمیر کو عہدے سے برطرف کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر حملے کے منصوبے کے حوالے سے اسرائیلی قیادت اور فوجی حکام کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ایران پر حملے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ آرمی چیف ایال زمیر نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق موساد کے بعض سینئر حکام نے بھی حملے کے وقت اور انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملے کے معاملے پر فوجی قیادت کی مخالفت نیتن یاہو اور آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی وجہ بن سکتی ہے۔ تاہم ایال زمیر کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے تاحال کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔