پی ٹی آئی سندھ نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جا رہا ہے، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں، حلیم عادل

March 31, 2024 · اہم خبریں, قومی
سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو

سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جا رہا ہے، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں۔سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، تاہم اب حصہ نہیں لے رہے۔ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر یقین نہیں۔