غزہ (اُمت نیوز) اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث 25 افراد شہید ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی غزہ میں القصیٰ اسپتال پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18 مارچ سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی محاصرہ کے باعث اب تک 21 مریض شہید ہوچکے ہیں۔ اسپتال کے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 32 ہزار 782 فلسطینی شہید اور 75 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔