عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت آج

کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

April 2, 2024 · اہم خبریں, قومی

راولپنڈی (اُمت نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر 10 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ اور 5 پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ کیس میں آج مزید گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔