سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی

 

کراچی (اُمت نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 413 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 68 ہزار 830 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔