چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلیے نام طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کر لیا ہے۔

آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے7 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 15 اپریل تک آزاد ارکان اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ  کے پی کے سینیٹ الیکشن کا مسئلہ حل کروا دیں گے لیکن اس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔