اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کرلیاجبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔