سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، فائل فوٹو
 سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، فائل فوٹو

سعودی وفد کا 17 اپریل کو پاکستان پہنچے گا، 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا اعلی سطح کا وفد 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا۔

دو ہفتوں کے بعد مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔