امریکا کا پاک IMF اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم

امریکا(اُمت نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پیش رفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن میں ہیں

پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔