سوڈان(اُمت نیوز)سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریبا 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے، ڈینگی بخار کے کیسز 9ہزار تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ جنگ کے باوجود وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے ہیں ، تقریبا 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، بشمول نس کے محلول، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبزکیلئے استعمال ہونے والی اشیا مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔