نیویارک: شہری نے عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی

نیویارک (اُمت نیوز) امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں شہری نے عدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں عدالت کے سامنے شہری کی خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آگ کو تو بجھا دیا لیکن شہری کا جسم بری طرح جھلس گیا ہے، متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث جسم بری طرح جھلسنے کی وجہ سے شہری کی حالت تشویشناک ہے، یاد رہے آج اسی عدالت میں سابق امریکی صدر کے خلاف کیس کی سماعت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادائیگیوں کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا ہے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ آگ لگانے سے پہلے شخص کو ہوا میں پمفلٹ پھینکتے ہوئے دیکھا، پھر اس نے خود کو آگ لگا لی اور وہ کئی منٹ تک جلتا رہا، متاثرہ شخص کی شناخت ڈیو کے نام سے ہوئی تاہم آگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔