اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے ملائشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اور سعودی وزراءسے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔