دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں: مریم نواز

 

لاہور (اُمت نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بلند و بالا عمارتو ں کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پنجاب کیمونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔