پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے، فائل فوٹو
پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے، فائل فوٹو

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

اپوہ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے 4 گول اسکور کیے جبکہ جنوبی کوریا کوئی گول نہ کر سکا، پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا۔

جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گیے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، صفر سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہد حنان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ پر اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی جس کے بعد لیاقت ارشد نے 20ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پاکستان کی برتری بڑھا دی۔اس کے بعد علی غضنفر نے 27ویں اور سفیان خان نے میچ کے 50 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی چار، صفر سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل ہفتے کو سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کے آغاز پر پاکستان نے ملائیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں اور کوریا کا 11واں نمبر ہے۔ قومی  ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ  ہوگا۔