فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نامزد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر تحریک انصاف کنفیوڑن کا شکار نظرآئی ، پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلیے نامزدکردیا ، جس کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تحریری طور پر بھی آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی ، سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔

سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کسی بھی کمیٹی چیئرمین شپ سے معذرت کرلی تھی جبکہ وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔