واقعے کے بعد بھارت کی افغان قونصل جنرل ذکیہ وردک نے استعفیٰ دیدیا، فائل فوٹو
 واقعے کے بعد بھارت کی افغان قونصل جنرل ذکیہ وردک نے استعفیٰ دیدیا، فائل فوٹو

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے پکڑی گئیں

ممبئی: بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران دھرلی گئیں تاہم سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر انٹیلی جنس حکام نے شک ہونے پر ذکیہ وردک اور ان کے بیٹے کے سامان کی تلاشی لی تھی اور 25 کلو سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد بھارت کی افغان قونصل جنرل ذکیہ وردک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا جو فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔