لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاء اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ وکلا کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں،وکلا کو بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔
یاد رہے کہ وکلا ہائیکورٹ سے عدالتوں کی منتقلی اور وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات پر سراپا احتجاج ہیں۔