امریکا: سینیٹ کے امیدوار عبدالسید کا شریعہ قانون کے الزامات پر مزاحیہ ردِعمل

عبدالسید نے مذاق کے ساتھ اصل اور سچے شورمے کا معیار بتاتے ہوئے کہا حقیقی اور اصل شورمے میں کبھی بھی سلاد شامل نہیں ہونا چاہیے۔ اگر اس میں سلاد ڈال دیا جائے تو پھر وہ شورما نہیں رہتا

November 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈیٹرئٹ: امریکی ریاست میشیگن سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور امریکی سینیٹ کے امیدوار ڈاکٹر عبدالسید نے اپنے خلاف لگائے جانے والے شریعہ قانون کی حمایت کے الزامات کو مزاحیہ انداز میں رد کرتے ہوئے ہال میں موجود تمام افراد کے دل جیت لیے۔

ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالسید نے اپنے خلاف مہم کا زبردست جواب دیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان پر شریعہ قانون نافذ کرنے کا غلط الزام لگایا جاتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ”شورما قانون“ (Shawarma Law) کے حامی ہیں۔

 

 

 

عبدالسید نے مذاق کے ساتھ اصل اور سچے شورمے کا معیار بتاتے ہوئے کہا کہ حقیقی اور اصل شورمے میں کبھی بھی سلاد شامل نہیں ہونا چاہیے۔ اگر اس میں سلاد ڈال دیا جائے تو پھر وہ شورما نہیں رہتا بلکہ ایک عام سنیک یا سینڈوچ بن جاتا ہے۔